11 Enlightening 22 Hazrat Abu al-Darda Quotes in Urdu
Enjoy the profound wisdom of 11 Hazrat Abu al-Darda رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu where each quote offers deep insights into faith, piety, and spiritual growth. These timeless sayings reflect the teachings of one of the Prophet Muhammad’s (PBUH) most esteemed companions, providing valuable guidance on living a moral life. Explore these carefully selected proverbs and let Hazrat Abu al-Darda رضی اللہ عنہ inspire you to embrace humility, mindfulness, and dedication. Ideal for those seeking spiritual support.
For More Quotes, Please Click Here

انسان کا دل دنیا کی محبت میں جوان رہتا ہے اگرچہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی ہنسلی کی دونوں ہڈیاں آپس میں مل جائیں لیکن جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے آزما لیا ہے ان کے دل دنیا کی محبت میں جوان نہیں رہتے اور ایسے کامل متقی لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔

جو موت کو کثرت سے یاد کرے گا اس کا اترانا اور حسد دونوں ختم و جائیں گے۔

تین کام ایسے ہیں جن کو کرنے سے ابن آدم کے سارے کام قابو میں آجائیں گے تم اپنی مصیبت کا کسی سے شکوہ نہ کرو اور اپنی بیماری کسی کو مت بتاؤ اور اپنی زبان سے اپنی خوبیاں بیان نہ کرو اور اپنے آپ کو مقدس، اور پاکیزہ نہ سمجھو۔

زندگی بھر خیر کو تلاش کرتے رہو اور اللہ کی رحمت کے جھونکوں کے سامنے خود کو لاتے رہو کیونکہ اللہ کی رحمت کے جھونکے چلتے رہتے ہیں جنہیں اللہ اپنے جن بندوں پر چاہتے ہیں بھیج دیتے ہیں۔

اپنے رب کی ملاقات کے شوق کی وجہ سے مجھے موت سے محبت ہے اور اپنے رب کے سامنے عاجزی ظاہر کرنے کی وجہ سے مجھے فقر سے محبت ہے اور گناہوں کے لیے کفارہ ہونے کی وجہ سے مجھے بیماری سے محبت ہے۔

بندہ جب اللہ کے حکم پر عمل کرتا ہے تو اللہ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب اللہ تعالی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں تو اس کی محبت اپنی مخلوق میں ڈال دیتے ہیں۔ – جب بندہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والا عمل کرتا ہے تو اللہ تعالی اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں اور جب اللہ تعالی اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں تو اس کی نفرت اپنی مخلوق میں ڈال دیتے ہیں۔

آدمی کے دینی سمجھ رکھنے کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ اس کا چلنا اور آنا جانا علم والوں کے پاس ہو۔

تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے ساتھی سے یہ کہے آؤ مرنے سے پہلے ہم روزے رکھ لیں اور تم میں سب سے براوہ ہے جو اپنے ساتھی سے یہ کہے آؤ مرنے سے پہلے ہم کھا پی لیں اور کھیل تماشہ کر لیں۔

بندہ خلوت میں اللہ کی نافرمانی کرتا ہے اس وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کی نفرت مومنوں کے دل میں ڈال دیتے ہیں اور اسے پتہ بھی نہیں چلتا۔

جیسے تم لوگ بات کرنا سیکھتے ہو ایسے ہی خاموش رہنا بھی سیکھو کیونکہ خاموش رہنا بہت بڑی بردباری ہے اور تمہیں بولنے سے زیادہ سنے کا شوق ہونا چاہئے اور کبھی لایعنی کا بول نہ بولا کرو۔ ہنسی کی بات کے بغیر خواہ مخواہ مت ہنسو اور بلاضرورت کسی جگہ مت جاؤ ۔

انسان اس وقت تک متقی نہیں بن سکتا جب تک علم حاصل نہ کرے اور علم کے ذریعہ سے حسن و جمال تب حاصل ہو سکتا ہے جب اس پر عمل کرے۔