Heartfelt Friendship Quotes in Urdu: Words of Love and Companionship
Explore our collection of 50 heartfelt friendship quotes in Urdu, each beautifully expressing the essence of companionship and love. Discover touching words that celebrate the beauty of friendship in Urdu, a language known for its poetic depth. Perfect for sharing on social media or reflecting on the significance of true friendship, these quotes evoke genuine emotions and inspire connections. Whether you seek inspiration or wish to express gratitude to a friend, our curated selection of Urdu friendship quotes enriches every moment shared with those who matter most.
For More Quotes, Please Click Here

تمہارا اچھا دوست وہ ہے جو تمہیں الله کے نزدیک کرے نہ کہ وہ جو تمہیں گناہ کے قریب کرے

دوستی ایک موم بتی کی طرح ہے جو آپ کے دل کو اس وقت روشن کرتی ہے جب زندگی میں اندھیرا ہو

مخلص دوست، ہمیں غرور کے گھوڑے پر سوار ہونے سے باز رکھتا ہے

وقت کی دوستی تو ہر کوئی کرتا ہے۔ مزہ تو تب ہے جب وقت بدل جائےپر دوست نہ بدلے

ایک سال میں پچاس دوست بنانا بڑی بات نہیں۔ مگر پچاس سال تک ایک ہی دوست سے دوستی نبھانابہت بڑی بات ہے۔

ایک ایسا دوست جس کی سوچ بھی آپ سے ملتی ہو نعمت ہے

دوستی کرنا اتنا آسان ہے جیسے مٹی سے مٹی پر مٹی لکھنا لیکن دوستی نبھانا اتنا مشکل ہے جیسے پانی سے پانی پر پانی لکھنا

جو شخص تم پہ غصہ بھی کرے اور تعلق بھی ختم نہ کرے تو وہ برے وقت میں تمہارا سب سے اچھا دوست ہے

دوست وہ ہے جو دوست کا ہاتھ اس کی پریشانی اور تنگی میں پکڑتا ہے

اگر دوستی تمہاری کمزوری ہے تو تم دنیا کہ سب سے طاقتور انسان ہو

صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہے اور دوسرا جن کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں

ایسے دوست سے ہاتھ دھو لینا بہتر ہے جو تیرے دشمنوں کے ساتھ بیٹھتا ہو

دوست وہ ہے جو دوستی کا حق دوست کی غیر موجودگی میں ادا کرے اور غیروں کی محفل میں اسکی عزت کی حفاظت کرے

کچھ دوست ٹوم اور جیری کی طرح ہوتے ہیں لڑائی بھی ہر وقت اور رہنا بھی نہیں ایک دوسرے کے بغیر

دوستوں کے غم میں بن بلائے شامل ہوجایا کرو لیکن خوشیوں میں تب تک نہ جانا جب تک وہ خود نہ بلائیں

اچھا دوست ہاتھ اور آنکھ کی طرح ہوتا ہے جب ہاتھ کو درد ہوتا ہے تو آنکھ روتی ہے اور جب آنکھ روتی ہے تو ہاتھ آنسوؤں کو صاف کرتے ہیں

جس انسان میں وفاداری نہ ہو اس کے ساتھ دوستی کرنے کا مطلب خود کو ذلیل کرنا ہے

لمبی دوستی کیلئے دو باتوں پر عمل کرنا ایک اپنے دوست سے غصے میں بات مت کرنا دوسرا اپنے دوست کی غصے میں کی ہوئی بات کو دل پر نہ لینا

دوستی اور محبت ان سے کرو جو نبھانا جانتے ہوں نفرت ان سے کرو جو بھلانا جانتے ہوں اور غصہ ان سے کرو جو منانا جانتے ہوں

زندگی ہمیں خوبصورت دوست دیتی ہے لیکن اچھے دوست ہمیں خوبصورت زندگی دیتے ہیں

خدا نے مجھے بہت وفادار دوستوں سے نوازا ہے یاد میں نہ کرو تو تکلیف وہ بھی نہیں کرتے

دوستی کا بھرم صرف وہ لوگ رکھ سکتے ہیں جن کے وجود میں سمندر جتنا دل ہو

جب کوئی دوست تمہیں اپنا راز بتائے تو یہ سمجھنا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دیتا ہے اس میں کبھی بھی خیانت مت کرنا

کامیابی حوصلوں سے ملتی ہے حوصلے دوستوں سے ملتے ہیں دوست مقدروں سے ملتے ہیں اور مقدر انسان خود بناتا ہے

لاکھوں دوست بنانا کوئی بڑی بات نہیں بڑی بات تو یہ ہے کہ ایسا دوست بناؤ جو تمہارا ساتھ اس وقت دے جب لاکھوں تمہارے خلاف ہوں

اچھا دوست چاہے کتنا برا بن جائے کبھی اس سے دوستی مت توڑو کیونکہ پانی کتنا بھی گندا ہوجائے آگ بجھانے کے کام آتا ہے

جو شخص تمہارے سامنے کڑوی سے کڑوی بات کہہ دے وہی سب سے اچھا دوست ہے

حقیقی دوست وہ ہے جو آپ کی طرف اس وقت آتا ہے جب ساری دنیا آپ کو چھوڑ چکی ہوتی ہے

دوست بیشک ایک ہو مگر ایسا ہو الفاظ سے زیادہ خاموشی سمجھے

سچے دوست خوشیوں میں زینت اور پریشانیوں میں سہارا ہوتے ہیں

بے شک اپنی ہر چیز اچھے دوست کے لئے قربان کردو لیکن کسی چیز کے لئے اپنے دوست کو قربان مت کرنا

ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو مشکل میں تمہارے کام آیا ہو

مخلص دوست کے اندر پیار چھپا ہوتا ہے جیسے ایک چھوٹے سے بیچ کے اندر پورا درخت چھپا ہوتا ہے

دوست وہ ہے جو غم کو کم کردے اور خوشی کو زیادہ

دوستی بھی وہی اچھی ہوتی ہے جس میں بولنے سے پہلے سوچنا نہ پڑے

سچا، اچھا اور بہترین دوست وہ ہوتا ہے جو خود تو آپ کو جو مرضی کہے مگر جب کوئی اور آپ کو کچھ کہے تو اس وقت وہ آپ کا سب سے سب سے بڑا حامی ہو

اپنے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو کیونکہ اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے

دوستوں کی زندگی میں اس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں تو دکھائی نہیں دیتا لیکن اگر نہ ہو تو اس کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہے

دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہے

ہمیشہ سچے لوگوں سے دوستی رکھو کیونکہ وہ اچھے دنوں میں سرمایا اور برے دنوں میں محافظ ہوتے ہیں

دوست ہو یا پرندہ دونوں کو آزاد چھوڑ دو لوٹ آیا تو تمہارا نہ لوٹ کے آیا تو تمہارا کبھی تھا ہی نہیں

وقت کی یاری تو ہر کوئی کرتا ہے میرے دوست! مزہ تو تب ہے جب وقت بدل جائے پر یار نہ بدلیں

زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دوستی ہے، اوروہ مجھے مل چکی ہے

ایک حقیقی دوست وہ ہوتا ہے جو تب آتا ہےجب باقی دنیا جا رہی ہوتی ہے

دوست مصیبت کی گھڑی میں اپنی محبت ظاہر کرتا ہے، خوشی میں نہیں

میرے پیچھے نہ چلو؛ شاید میں قیادت نہ کروں۔ میرے آگے نہ چلو؛ شاید میں پیروی نہ کروں۔ بلکہ میرے ساتھ چلو اور میرے دوست بن جاؤ

میرا بہترین دوست وہ ہے جو مجھ میں اچھائیاں تلاش کرتا ہے

دوست ہوتے ہیں، بنتے نہیں

اس زمین پر کچھ بھی اس قدر قیمتی نہیں جتنی ایک سچی دوستی

ایک دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کو آپ کی ذات میں کھلی آزادی دیتا ہے