90 Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu

Enlightening 90 Quotes by Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ in Urdu

Gain profound knowledge from “Enlightening 90 Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu” through this curated collection of insightful and timeless wisdom. These timeless proverbs can help you find virtue and inner peace by offering deep insights into spirituality, faith, and life. Each remark embodies the virtuous character and unwavering faith of Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ , inspiring and guiding us. Whether you’re seeking daily motivation or spiritual development, these Urdu quotes by Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ  provide the perfect mix of wisdom and introspection. Accept Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ and allow these wise teachings to change your life.


Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اللہ سے ڈرنے والا ہی (ہر خوف سے ) امن میں ہوتا ہے اور ( ہر شر اور مصیبت سے ) محفوظ ہوتا ہے۔

الترغيب والترهيب
اللہ تعالیٰ کی طرف سے (انسانوں کے ذمہ ) دن میں کچھ ایسے عمل ہیں جن کو وہ رات میں قبول نہیں کرتے ہیں اور ایسے ہی اللہ کی طرف سے (انسانوں کے ذمہ ) رات میں کچھ عمل ایسے ہیں جن کو وہ دن میں قبول نہیں کرتے اور جب تک فرض ادا نہ کیا جائے اس وقت تک اللہ نفل قبول نہیں فرماتے ۔ دنیا میں حق کا اتباع کرنے اور حق کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے ہی قیامت کے دن اعمال کا ترازو بھاری ہوگا ۔

حياة الصحابة

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ جہاں سختی اور تنگی کی آیت ذکر کرتے ہیں وہاں اس کے قریب ہی نرمی اور وسعت کی آیت بھی ذکر کرتے ہیں اور جہاں نرمی اور وسعت کی آیت ذکر کرتے ہیں وہاں اس کے قریب ہی سختی اور تنگی کی آیت بھی ذکر کرتے ہیں تا کہ مومن کے دل میں رغبت اور ڈر دونوں ہوں اور وہ (بے خوف ہوکر ) اللہ سے ناحق تمنائیں نہ کرنے لگے اور ( نا امید ہوکر ) خود کو ہلاکت میں نہ ڈال لے۔

حياة الصحابة

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اپنے ہر کام میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے وہ کام چھپ کر کرو یا سب کے سامنے ۔ اللہ سے شرم کرتے رہنا کیونکہ وہ تمہیں اور تمہارے تمام کاموں کو دیکھتا ہے۔

تاريخ الطبري

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

لوگوں کی اندر کی باتوں کو ہرگز نہ کھولنا بلکہ ان کے ظاہری اعمال پر اکتفاء کر لینا اوراپنے کام میں پوری محنت کرنا اور دشمن سے مقابلہ کے وقت جم کر لڑنا اور بزدل نہ بننا ( اور مال غنیمت میں اگر خیانت ہونے لگے تو اس ) خیانت کو جلدی سے آگے بڑھ کر روک دینا۔

تاريخ الطبري
ظاہر اور باطن میں اللہ سے ڈرتے رہو ۔ کیونکہ جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لئے ( ہر مشکل، پریشانی اور سختی سے) نکلنے کا راستہ ضرور بنا دے گا اور اس کو وہاں سے روزی دے گا جہاں سے روزی ملنے کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے بڑا اجر دے گا

۔تاريخ الطبري
جب کوئی آدی امیر بنتا ہے اور لوگ ایک دوسرے پر ظلم کرتے ہیں اور یہ امیر ظالم سے مظلوم کا بدلہ نہیں لیتا ہے تو پھر ایسے امیر سے اللہ بدلہ لیتا ہے جیسے تم میں سے کسی آدمی کے پڑوسی کی بکری ظلماً پکڑ لی جاتی ہے تو سارا دن اس پڑوسی کی حمایت میں غصہ کی وجہ سے اس کی رگیں پھولی رہتی ہیں۔ ایسے ہی اللہ تعالیٰ بھی اپنے پڑوسی کی پوری حمایت کرتے ہیں

حياة الصحابة

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

جب کچھ لوگ ایسے لوگوں کے سامنے گناہ کے کام کریں جو ان سے زیادہ طاقتور اور بااثر ہوں اور وہ انہیں ان برے کاموں سے نہ روکیں تو ان سب پر اللہ تعالیٰ ایسا عذاب نازل فرمائیں گے جسے ان سے نہیں ہٹا ئیں گے۔

حياة الصحابة

سب سے بڑی عقلمندی تقویٰ ہے اور سب سے بڑی حماقت فسق و فجور ہے اور جو تم لوگوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہے ( اور وہ طاقت کے زور سے کمزوروں کے حق دبا لیتا ہے ) وہ میرے نزدیک کمزور ہے میں کمزور کو اس طاقتور سے اس کا حق دلوا کر رہوں گا اور جو تم میں سب سے زیادہ کمزور ہے (جس کے حق طاقتوروں نے دبا رکھے ہیں) وہ میرے نزدیک طاقتور ہے میں اس کے حق طاقتوروں سے ضرور لے کر دوں گا۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

جو قوم جہاد فی سبیل اللہ چھوڑ دے گی ان پر اللہ تعالیٰ فقر مسلط کر دیں گے اور جس قوم میں بے حیائی عام ہو جائے گی اللہ تعالیٰ ان سب پر مصیبت بھیجیں گے۔

حياة الصحابة

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

جب تک موت نے مہلت دے رکھی ہے اس وقت تک تم لوگ نیک اعمال میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اس سے پہلے کہ موت آ جائے اور عمل کرنے کا موقع نہ رہے۔

حياة الصحابة

اس قول میں کوئی خیر نہیں جس سے اللہ کی رضا مقصود نہ ہو اور اس مال میں کوئی خیر نہیں جسے اللہ کے راستہ میں خرچ نہ کیا جائے اور اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جس کی نادانی اس کی بردبادی پر غالب ہو اور اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو اللہ کے معاملے میں ملامت کرنے والوں کی ملامت سے ڈرے۔ یعنی وہاں تو خیر اور شر کا معیار بندے کے اعمال ہیں۔

تفسير ابن كثير

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اللہ تعالیٰ کے اور اس کی کسی مخلوق کے درمیان کوئی ایسا نسب کا رشتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اللہ اسے خیر دے اور اس سے برائی کو دور کرے۔حياة الصحابة

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! اگر تم تقوئی اور پاکدامنی اختیار کرو تو تھوڑا عرصہ ہی گزرے گا کہ تمہیں پیٹ بھر کر روٹی اور گھی ملنے لگے گا۔

حياة الصحابة

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اللہ سے معافی بھی مانگو اور عافیت بھی۔ کیونکہ کسی آدمی کو ایمان و یقین کے بعد عافیت سے بہتر کوئی نعمت نہیں دی گئی یعنی سب سے بڑی نعمت تو ایمان ویقین ہے اور اس کے بعد عافیت ہے۔

حياة الصحابة

سچ کو لازم پکڑے رہو کیونکہ سچ بولنے سے آدمی نیک اعمال تک پہنچ جاتا ہے۔ سچ اور نیک اعمال جنت میں لے جاتے ہیں اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ بولنے سے آدمی فسق و فجور تک پہنچ جاتا ہے اور جھوٹ اور فسق و فجور دوزخ میں لے جاتے ہیں۔

حياة الصحابة

صدقہ فقیر کے سامنے عاجزی سے با ادب پیش کر، کیونکہ خوشدلی سے صدقہ دینا قبولیت کا نشان ہے۔

عبادت ایک پیشہ ہے، دکان اس کی خلوت ہے، راس المال اس کا تقویٰ ہے اور نفع اس کا جنت ہے۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

اللہ تعالیٰ کی عبادت کی سستی عام لوگوں سے بد ہے، لیکن عالموں اور طالب علموں سے بدتر ہے۔
شرم مردوں سے خوب ہے مگر عورتوں سے خوب تر ہے۔
توبہ بوڑھے سے خوب اور جوان سے خوب تر ہے۔
سخاوت مردوں سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔
گناہ جوان بھی اگر چہ بد ہے لیکن بوڑھے کا بدتر ہے۔
گناہ سے توبہ کرنا واجب ہے ، مگر گناہ سے بچنا واجب تر ہے۔
مصیبت میں صبر کرنا سخت ہے مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ہے۔
زمانہ کی گردش اگرچہ عجیب امر ہے ، لیکن اس سے غفت عجیب تر ہے۔
جو امر پیش آتا ہے وہ نزدیک ہے ، لیکن موت اس سے بھی نزدیک تر ہے۔
بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔
مشغول ہونا ساتھ دنیا کے جاہل کا بد ہے، لیکن عالم کابد تر ہے۔
تکبر کرنا امیروں کا بد ہے، لیکن محتاجوں کا بد تر ہے۔
تواضع غریبوں سے خوب ہے ، لیکن امیروں سے خوب تر۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

صبح خیزی میں مرغان سحر کا سبقت لے جانا تیرے لئے باعث ندامت ہے۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

لوگوں سے تکلیف کو دور کر کے خود اٹھا لینا حقیقی سخاوت ہے۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

جاہ وعزت سے بھاگو تو عزت تمہارے پیچھے پھرے گی اور موت پر دلیر رہو تا کہ تمہیں ابدی زندگی بخشی جائے۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

شکر گزار مومن عافیت سے قریب تر ہے۔

Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu
Hazrat Abu Bakr رضی اللہ عنہ quotes in Urdu

بد بخت انسان وہ ہے جو خود تو مر جائے لیکن اس کا گناہ نہ مرے۔ یعنی کوئی بری بات جاری کر جائے ، براعمل جاری کر جائے یا بری کتاب کی اشاعت کر جائے۔

سو درہم میں سے اڑھائی درہم بخیلوں اور دنیا داروں کی زکوۃ ہے اور صدیقوں کی زکوۃ تمام مال کا صدقہ کر دینا ہے۔
دولت آرزو کے ساتھ، جوانی خضاب کے ساتھ اور صحت دواؤں کے ساتھ حاصل نہیں ہوتی۔
عدل وانصاف ہر ایک سے خوب ہے۔
پورا کرتا ہے نماز کو سجدہ سہو پورا کرتا ہے روزہ کو صدقہ فطر پورا کرتا ہے حج کو فدیہ اور پورا کرتا ہے ایمان کو جہاد۔
جسے رونے کی طاقت نہ ہو وہ رونے والوں پر رحم ہی کیا کرے۔
زبان کو شکوہ سے روک ، خوشی کی زندگی عطا ہو گی۔
اس دن پر رو جو تیری عمر کا گزر گیا اور اس میں نیکی نہیں کی۔
ہر گز کوئی شخص موت کی تمنا نہیں کرے گا سوائے اس کے جس کو اپنے عمل پر وثوق ہو گا۔
مسئول پر سائل کا حق واجب ہے اور عمد جواب حسن اخلاق ہے۔
ہر چیز کے ثواب کا ایک اندازہ ہے، سوائے ثواب صبر کے کہ وہ بے اندازہ ہے۔
خوف الہی بقدر علم ہوتا ہے اور اللہ تعالٰی سے بے خوفی بقدر جہالت۔
خلقت سے تکلیف دور کر کے خود اٹھا لینا حقیقی سخاوت ہے۔
اخلاص یہ ہے کہ اعمال کا عوض نہ چاہے۔ دنیا کو آخرت کے لیے اور آخرت کو اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑدے۔
تو دنیا میں رہنے کے سامانوں میں لگا ہے اور دنیا تجھے اپنے سے نکالنے میں سرگرم ہے۔
جس کا سرمایہ دنیا ہے، اس کے دین کا نقصان زبانیں بیان کرنے سے عاجز ہیں۔
علم کے سبب کسی نے اللہ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا بخلاف مال کے۔
صبر میں کوئی مصیبت نہیں اور رونے میں کچھ فائدہ نہیں۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی وفات کو یاد کرو تو تم کو اپنی مصیبت بہت کم معلوم ہوگی۔
عورتوں کو سونے کی سرخی اور زعفران کی زردی نے ہلاک کر رکھا ہے۔
جو شخص ابتدائے اسلام میں مرگیا وہ بہت خوش نصیب تھا۔
کاش میں کسی مومن کے سینے کا ایک ہال ہی ہوتا۔
لوگو اللہ تعالیٰ سے شرم کرو۔ واللہ میں جب کبھی میدان میں قضائے حاجت کے لیے جاتا ہوں تو اللہ تعالیٰ سے شرما کر سر نیچے کر لیتا ہو۔ لہذا اپنے اعمال و افعال میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر سمجھ کر ڈرتے اور شرم کرتے رہو۔
گفتگو میں اختصار کر، کلام مفید وہ جو آسانی سے سنا جائے، طول کلامی کا کچھ حصہ زہنوں سے ضائع ہوتا ہے۔
علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار فرعون و قارون وغیرہ کی۔
دل مردہ ہے اور اس کی زندگی علم ہے۔ علم بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی طلب کرنے سے ہے۔
وہ علماء حق تعالی کے دشمن ہیں جو امرا کے پاس جائیں۔ اور وہ امراء حق تعالیٰ کے دوست ہیں، جو علما کے پاس جائیں۔
نوک زبان کو بار بار پکڑتے اور فرماتے کہ اس نے مجھے بہت جگہ پھنسایا ہے۔
بندے میں جب زینت دنیا سے عجب آئے تو اللہ تعالیٰ اسے دشمن رکھتا ہے، حتی کہ وہ اس زینت سے جدا ہو جائے۔
کاش میں درخت ہو تا کہ اس کو کاٹ کر کھا لیتے۔ یہ اس لیے تھا کہ آپ پر خوف و حزن بغایت درجہ غالب تھا۔
میری نصیحت قبول کرنے والا دل موت سے زیادہ کسی کو محبوب نہ رکھے۔
وہ لوگ بہتر نہیں ہیں، جو دنیا کو آخرت کے لیے ترک کر دیتے ہیں بلکہ بہتر وہ ہیں جو دنیا و آخرت دونوں کو لیتے ہیں۔
مافات کا تدراک ماآت سے کرو اور پرانے گناہوں کو نئی نیکیوں سے مٹاؤ۔
جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ اللہ عزوجل سے ڈرتا رہے۔
سفر کی دوری اور قلت زاد راہ سے ڈرتا رہ۔
مصیبت کی جڑ کی بنیاد انسان کی گفتگو ہے۔
مومن کے خوف و رجا کو اگر وزن کریں تو دونوں برابر ہوں گے۔
شریف پڑھ کر متواضع اور وضیع پڑھ کر متکبر ہو جاتا ہے۔
آپ رضی اللہ عنہ مختصر الفاظ بطور ورو نعم القادر الله” پڑھتے۔
بروں کی ہم نشینی سے تنہائی بدرجہا بہتر ہے اور تنہائی سے صلحا کی صحبت بدرجہا بہتر ہے۔
طالب دین عمل میں زیادتی کرتا ہے اور طالب دنیا علم میں۔
وہ ذات پاک ہے ، جس نے اپنی مخلوق کے لیے سوائے عجز کے راستہ نہیں بنایا ۔
اگر نیکی کسی وجہ سے رو جائے تو اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اگر اسے پالو تو آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔
جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ میرادل ایمان سے خالی ہے۔
علم کی قوت جب حد سے بڑھ جائے تو مکاری و بسیاردانی اور ناقص ہو تو حماقت پیدا کرتی ہے۔
عمل بغیر علم کے سقیم و بیمار اور علم بغیر عمل کے عقیم و بے کار ہے۔
آنکھ کا کاسہ دل کا دروازہ ہے کہ قلب کی تمام آفتیں اسی راستہ سے آتی ہیں اور شہوت ولذات پیدا ہوتی ہیں۔ آنکھ بند کرلے تمام آفتوں سے محفوظ ہو جائے گا۔
موت سے محبت کرو تو زندگی عطا کی جائے گی۔
انسان ضعیف ہے تعجب ہے کہ وہ کیوں کر اللہ قوی کی نافرمانی کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top