24 Imam Hussain رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu

Enlightening 24 Imam Hussain رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu

The collection of timeless wisdom found in “Enlightening 24 Imam Hussain رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu” can enhance your life. These quotations emphasize the importance of honesty, the essence of good deeds, and the qualities of patience. Imam Hussain رضی اللہ عنہ, for instance, sums up righteousness in a lovely way as someone who makes the beholder happy and contrasts it with the suffering brought on by seeing sin. Accept these wise sayings to learn more about spirituality and morality. Allow the timeless knowledge of Imam Hussain رضی اللہ عنہ to motivate you to lead a life of morality and inner tranquility. Examine these lines from Urdu to gain a better knowledge of what really matters in life.

For More Quotes, Please Click Here

Imam Hussain رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu
Imam Hussain رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu

میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے بہ سبب موت کو ایک سعادت سمجھتا ہوں اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنا ایک جرم خیال کرتا ہوں۔
الحسن والحسين ، ص: ۱۱۳
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جس چیز کوتم نہ سمجھ سکتے ہو اور نہ حاصل کر سکتے ہو اس کے در پے کیوں ہوتے ہو؟
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جب تم جان لو کہ تم حق پر ہو تو پھر نہ جان کی پرواہ کرونہ مال کی۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جلد بازی حماقت ہے اور یہ انسان کی بد ترین کمزوری ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جو کوئی اپنے مذہب کو قیاس کے ترازو میں تولتا ہے وہ ہمیشہ شکوک وشبہات میں پڑا رہتا ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
کسی شے کی زیادہ خواہش اور حرص محض بری ہی نہیں، مہلک بھی ہوتی ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اس سے عزت و آبرو کو برقرار رکھے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
وہ سب رخصت ہو گئے جن سے محبت تھی اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اپنے کام کے صلے کی ، واجب سے زیادہ امید نہ رکھو۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
دنیا کا رنگ بدل گیا، وہ نیکی سے محروم ہوگئی۔ کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے روکے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
وقت آگیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے اور اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
بہترین سکون یہ ہے کہ خدا کی اطاعت پر خوش رہو ۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
حلم اور بردباری انسانی سیرت کو آراستہ کرتی ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
عظمت و بزرگی کا بہترین ذریعہ سخاوت اور نیک عمل ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
بدترین حاکم وہ ہے جو اپنے مخالفوں کے سامنے بزدل ثابت ہو اور نامردی دکھائے لیکن کمزور اور محکوموں کے سامنے جرات کا مظاہرہ کرے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اگر زمانہ تیرے ٹکڑے بھی اڑا دے تو پھر بھی مخلوق کی طرف مائل نہ ہو۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
ذلت برداشت کرنے سے موت بہتر ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اگر جسموں کے لئے موت ہی مقدر ہے تو انسانواں کو راہ خدا میں شہید ہونا بہتر ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
ظالموں کے ساتھ زندہ رہنا بجائے خود جرم ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
حماقت کیا ہے ؟ کمینوں کا اتباع اور گمراہوں کی اطاعت
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
نیکی انسان کو قابل تعریف بناتی ہے اور اس کا اجر بھی ضرور ملتا ہے۔ اگر نیکی کو انسانی شکل میں پیش کیا جائے تو یہ ایک ایسا خوبصورت فرد بشر ہو گا جس کے دیکھنے سے آنکھیں مسرور ہوں گی، اس کے برعکس اگر گناہ کو انسانی شکل میں پیش کیا جائے تو اس کو دیکھنا بھی تکلیف اور اذیت کا باعث ہوگا۔
الحسن والحسین ،ص:۱۱۳
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جس چیز کی تم میں طاقت نہ ہو اس کی ذمہ داری نہ لو، جس چیز کی سمجھ نہ ہو اس کے در پے نہ ہو، جس چیز کو پورا کرنے کی قدرت نہ ہو اس کا وعدہ نہ کرو، صرف اتنا خرچ کرو جس سے فائدہ اٹھا سکو، صرف اتنا معاوضہ طلب کرو جتنا تم نے کام کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے علاوہ کسی کام پر فرحت کا اظہار نہ کرو،صرف اسی عہدے کو قبول کرو جس کا خود کو اہل سمجھتے ہو۔
بادشاہوں کی بدترین عادات یہ ہیں (1) دشمنوں سے ڈرنا (2) کمزوروں پر قوت آزمانا (3) عوام کے حق کی ادائیگی میں بخل سے کام لینا۔
الحسن والحسين ، ص:١١٤
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
بہترین مال وہ ہے جس کے ذریعے عزت کی حفاظت کی جائے۔
الحسن والحسين ، ص: ١١٤
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جو کوشش کرے گا سردار بنے گا، جو بخل کرے گا ذلیل ہوگا، جو اپنے بھائی کے فائدے کے لئے بھاگ دوڑ کرے گا کل کو اللہ تعالیٰ کے دربار میں اسے اپنے لئےموجود پائے گا۔
الحسن والحسين ، ص: ١١٤

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top