Explore 21 Fazail-e-Darood Sharif Hadith quotes in Urdu
Explore a collection of 21 Fazail-e-Darood Sharif Hadith quotes in Urdu, each offering profound spiritual insights and inspiration. These timeless teachings of Prophet Muhammad (peace be upon him) are beautifully presented in Urdu, resonating deeply with Urdu-speaking readers. From blessings to wisdom, each carefully selected quote aims to uplift and guide, providing strength and clarity in daily life. Whether seeking spiritual enrichment or motivational wisdom, these Hadith quotes on Darood Sharif in Urdu are designed to deepen your faith and nourish your soul.
For More Quotes, Please Click Here

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت نازل فرمائے گا
مسلم:٩١٢

حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن آئے تو آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر آ رہے تھے ۔ ( ہمارے استفسار پر ) آپ نے فرمایا :’’ جبریل میرے پاس آئے اور کہنے لگے : اے محمد ! کیا آپ کے لیے یہ بات خوش کن نہیں ہے کہ آپ کی امت میں سے جو شخص بھی آپ پر درود پڑھے گا ، میں اس پر دس بار رحمت اتاروں گا اور آپ کی امت میں سے جو شخص بھی آپ پر سلام پڑھے گا ، میں اس پر دس دفعہ سلام نازل کروں گا
نسائى:١٢٩٦

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کی دس غلطیاں معاف کر دی جائیں گی اور اس کے دس درجے بلند کیے جائیں گے
نسائى:١٢٩٨

حضرت انسرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ جمعے کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہجس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا
السلسله الصحيحه:٢٧٧٧

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میںاپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے۔
مسند احمد:٥٧١٩

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جس نے مجھ پر درود بھیجا، فرشتے اس وقت تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہیں گے، جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہے گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ
مسند احمد:٥٧١٥

ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجو کیوں کہ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلے کا سوال کرو
السلسله الصحيحه:٢٨٦٣

اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: جمعے کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ صحابہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کس طرح درود پیش کیا جائے گا، حالانکہ آپ مٹی ہو چکے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء علیہم السلام کے اجسام کھانا حرام کر دیا ہے
السلسله الصحيحه:٢٧٧٩

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کوئی آدمی جو مجھ پر درود بھیجے، مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹاتے ہیں، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کے جواب دیتا ہوں
مسند احمد:٥٧١٨

حضرت ابو بکر صدیقرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری قبر کے پاس ایک فرشتہ کھڑا کر دیا ہے، جب میری امت کا کوئی شخص مجھ پر درود پڑھتا ہے تو وہ فرشتہ مجھ سے کہتا ہے :اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !فلاں بن فلاں نے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود پڑھا ہے۔
السلسله الصحيحه:٢٧٧٨

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے گھروں کو قبرستان مت بناؤ ۔ اور نہ میری قبر کو عید ( میلہ گاہ ) بناؤ اور مجھ پر درود پڑھو ۔ تم جہاں کہیں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ کو پہنچ جائے گا
داؤد:٢٠٤٢

حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ: جب تم میں سے کوئی شخص مانگنا چاہے تو اللہ کی حمدوثنا سے ابتداء کرے ،پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے پھر اس کے بعد مانگے ،یہ کامیابی کے لئے زیادہ مناسب ہے
السلسله الصحيحه: ٢٢٢

حضرت علیرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا جائے ہر دعا روک لی جاتی ہے۔
السلسله الصحيحه:٢٨١٣

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور پھر بھی وہ مجھ پر صلاۃ ( درود ) نہ بھیجے
ترمذى:٣٥٤٦

حضرت ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: جس شخص کے پاس میرا (یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا) ذکر کیا گیا اور وہ مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا اُس سے جنت کا راستہ بھٹک گیا
السلسله الصحيحه:٢٩٥٣

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے
ترمذى:٣٣٨٠

صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم آپ پر کس طرح درود بھیجیں ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اس طرح کہو
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَأَزْوَاجِهِ ، وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ ، وَأَزْوَاجِهِ ، وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اے اللہ ! محمد اور آپ کی ازواج اور آپ کی اولاد پر اپنی رحمت نازل کر جیسا کہ تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل کی اور محمد اور ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکت نازل کر ، جیسا کہ تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل کی ۔ بلاشبہ تو تعریف کیا گیا شان و عظمت والا ہے
بخارى:٦٣٦٠

حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے کہا گیا : ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم آپ ﷺ پر درود و سلام پڑھیں ، سلام تو ہم جان چکے ہیں درود کیسے پڑھیں ؟ آپﷺ نے فرمایا :’’ تم کہو :
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
اے اللہ ! محمد ( ﷺ ) پر خصوصی رحمتیں فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر رحمتیں فرمائیں ۔ اے اللہ ! محمد ( ﷺ ) پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کی آل پر برکتیں نازل فرمائیں ۔
نسائى:١٢٨٧

حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ پر درود کیسے پڑھا جائے ؟ آپ نے فرمایا :’’ تم کہو :
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اے اللہ ! محمد ( ﷺ ) اور آپ کی آل پر خصوصی رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) اور ان کی آل پر رحمتیں نازل فرمائیں ۔ یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے ۔ اور محمد ( ﷺ ) اور آپ کی آل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) اور ان کی آل پر برکتیں نازل فرمائیں ۔ یقیناً تو تعریف اور بزرگی والا ہے
نسائى:١٢٩١

حضرت موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا ، انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا تو آپ نے فرمایا تھا :’’ مجھ پر درود پڑھو اور خوب کوشش سے دعا کرو اور کہو
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
اے اللہ ! محمد ( ﷺ ) اور آل محمد پر خصوصی رحمتیں نازل فرما
نسائى:١٢٩٣

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں : ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ پر سلام پڑھنا تو ہم نے جان لیا ہے مگر آپ پر درود کیسے ہے ؟ آپ نے فرمایا :
تم کہو
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
اے اللہ ! اپنے بندے اور رسول محمد ( ﷺ ) پر خصوصی رحمت نازل فرما ، جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) پر رحمت نازل فرمائی ۔ اور محمد ( ﷺ ) اور آل محمد ( ﷺ ) پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم ( علیہ السلام ) پر برکت نازل فرمائی
نسائى :١٢٩٤