Enlightening 22 Hazrat Abdullah Ibn Masud Quotes in Urdu
Learn the wisdom of the Prophet Muhammad’s ﷺ companion through these 22 Hazrat Abdullah Ibn Masud رضی اللہ عنہ Quotes in Urdu. He is renowned for his deep understanding of Islam. Each quote reflects his profound knowledge, offering guidance on matters of faith, righteousness, and the human condition. These timeless proverbs provide insightful advice that addresses the challenges of both spiritual and worldly life. Immerse yourself in this collection and let the wisdom of Hazrat Abdullah Ibn Masud رضی اللہ عنہ inspire you to lead a more devout and reflective life.
For More Quotes, Please Click Here

اللہ تعالی مال تو اسے بھی دے دیتے ہیں جس سے محبت ہو اور اسے بھی دے دیتے ہیں جس سے محبت نہ ہو لیکن ایمان صرف اسے ہی دیتے ہیں جس سے محبت ہو۔
الترغيب والترهيب (٩٥/٣) حياة الصحابة (٢١/٣)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جس چیز کو مومن اچھا سمجھیں گے وہ چیز اللہ کے ہاں بھی اچھی ہوگی اور جس چیز کو برا سمجھیں گے وہ چیز اللہ کے ہاں بھی بری ہوگی۔
حلية الاولياء (٣٧٥/١)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صفوں میں نماز کی پہلی صف کی طرف بڑھتے ہیں اور اس کے فرشتے ان کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں حياة الصحابة (١٤٧/٣)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جب تم دیکھو کہ تمہارے بھائی سے کوئی گناہ صادر ہو گیا ہے تو اس کے خلاف شیطان کے مددگار نہ بن جاؤ کہ یہ بددعا ئیں کرنے لگ جاؤ کہ اے اللہ ! اسے رسوا فرما، اے اللہ ! اس پر لعنت بھیج۔ بلکہ اللہ سے اس کے لئے اور اپنے لئے عافیت مانگوں۔
حلية الاولياء (٢٠٥/٤)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
ہم محمد صلى الله عليه وسلم کے صحابہ اس وقت تک کسی آدمی کے بارے میں کوئی بات نہیں کہتے تھے جب تک ہمیں یہ معلوم نہ ہو جاتا کہ اس کی موت کس حالت پر ہوئی ہے اگر اس کا خاتمہ بالخیر ہوتا تو ہم یقین کر لیتے کہ اسے بڑی خیر حاصل ہوئی ہے اور اگر اس کا خاتمہ برا ہوتا تو ہم اس کے بارے میں ڈرتے رہتے ۔
حلية الأولياء (٢٠٥/٤)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اہل کتاب سے کچھ بھی نہ پوچھا کرو کیونکہ وہ خود گمراہ ہو چکے ہیں، اس لئے تمہیں بھی ہدایت کی بات نہیں بتائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ حق بات بیان کریں اور تم اسے جھٹلا دو اور غلط بات بیان کریں اور تم اس کی تصدیق کر دو۔
حياة الصحابة (١٩٣/٣)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
بہترین مجلس وہ ہے جس میں حکمت کی باتیں بیان کی جائیں۔
جامع بيان العلم (٥٥/١)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
متقی لوگ سردار ہیں اور فقیہ لوگ امت کے راہ نما ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھنے سے ایمان و علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
حياة الصحابة (٣/ ٢٣٥)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جیسے اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ میں اونٹ ہوتے ہیں ایسے سلاطین کے دروازوں پر فتنے ہوتے ہیں۔
حياة الصحابة (٣/ ٢٩٨)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جو دنیا کو چاہے گا وہ آخرت کا نقصان کرے گا اور جو آخرت کو چاہے گا وہ دنیا کا نقصان کرے گا، لہذا ہمیشہ باقی رہنے والی آخرت کی وجہ سے فانی دنیا کا نقصان کرلو ( لیکن آخرت کا نہ کرو)
حلية الاولياء (۱۳۸/۱)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
انسان جیسا بوئے گا ویسا اسے ملے گا ( اور ہر انسان کو اس کے مقدر کا ضرور مل کر رہے گا لہذا ) سست آدمی کے مقدر میں جو لکھا ہوا ہے وہ اسے مل کر رہے گا اور کوئی تیز آدمی اس سے آگے بڑھ کر اس کے مقدر کا نہیں لے سکتا اور خوب زیادہ کوشش کرنے والا انسان وہ چیز حاصل نہیں کر سکتا جو اس کے مقدر میں نہیں ہے۔
حلية الأولياء(١٣٤/١)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جو بڑا بننے کے لئے خود کو اونچا کرے گا اللہ اسے نیچا کریں گے اور جو عاجزی کی وجہ سے خود کو نیچا کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بلند کریں گے۔
حلية الاولياء (۱۳۸/۱)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
مجھے اس آدمی پر بہت غصہ آتا ہے جو مجھے فارغ نظر آتا ہے نہ آخرت کے کسی عمل میں لگا ہوا ہے اور نہ دنیا کے کسی کام میں ۔
حلية الاولياء (۱۳۱/۱)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
حق (نفس پر ) بھاری ہوتا ہے لیکن اس کا انجام اچھا ہوتا ہے اور باطل ہلکا لگتا ہے لیکن اس کا انجام برا ہوتا ہے اور انسان کی بہت سی خواہشیں ایسی ہوتی ہیں کہ جن کے نتیجے میں انسان کو بڑے لمبے غم اٹھانے پڑتے ہیں۔
حلية الأولياء(١٣٤/١)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
کبھی دلوں میں نیک اعمال کا بڑا شوق اور جذبہ ہوتا ہے اور کبھی شوق اور جذبہ بالکل نہیں رہتا تو جب دل میں شوق اور جذ بہ ہو تو اسے تم لوگ غنیمت سمجھو اور جب شوق اور جذ بہ بالکل نہ ہو تو دل کو اس کے حال پر چھوڑ دو۔
حلية الاولياء (١٣٤/١)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جب تم کسی برائی کو ہوتے ہوئے دیکھو اور اسے بند کرنے اور روکنے کی تم میں طاقت نہ ہو تو تمہاری نجات کے لئے اتنا کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہو جائے کہ تم اس برائی کو دل سے برا سمجھتے ہو۔
حياة الصحابة (۸۱۲/۲-۸۱۳)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
قیامت کے دن سب سے زیادہ خطا میں ان لوگوں کی ہوں گی جو دنیا میں فضول بحث مباحثہ کرتے رہتے تھے۔
حياة الصحابة (٢٩٦/٢)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
اپنی ضرورتیں فرض نمازوں پر اٹھا رکھو یعنی فرض نمازوں کے بعد اپنی ضرورتیں اللہ تعالی سے مانگو۔
حياة الصحابة (٣/ ١٠٨)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
جو علم حاصل نہ کرے اس کے لیے ایک مرتبہ ہلاکت ہے اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتے تو اسے علم عطا فرما دیتے اور جو علم حاصل کرے اور اس پر عمل نہ کرے اس کے لئے سات مرتبہ ہلاکت ہے۔
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
وہ آدمی پاگل ہے کہ اس سے جو بھی فتویٰ پوچھا جائے وہ فورافتویٰ دے دے۔
حياة الصحابة (۳/ ۲۸۳)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
میں یہ سمجھتا ہوں کہ آدمی علم سیکھ کر بھول جاتا ہے اس کی وجہ گناہوں میں مبتلا ہونا ہے۔
حياة الصحابة (٣٠٠/٣)
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
تم ایسے زمانہ میں ہو جس میں تقریریں کرنے والے کم ہیں اور سمجھنے والے زیادہ ، عنقریب ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں تقریریں کرنے والے زیادہ اور سمجھنے والے کم ہوں گے۔
ثمرات الاوراق، ص: ۲۱۷