Enlightening 10 Hazrat AbduIIah bin Abbas bin Quotes in Urdu
Explore the profound spiritual insights contained in ” Hazrat AbduIIah bin Abbas bin Quotes in Urdu.” Every quotation offers insightful guidance on leading a life full of love, humility, and compassion. Renowned for his extensive knowledge and strong relationship with Prophet Muhammad ﷺ, Hazrat Abdullah bin Abbas رضی اللہ عنہ emphasizes the significance of genuine remorse, the dangers of hubris, and the necessity of real acts. Allow these sayings to inspire and lead you on a spiritual journey that will help you uphold Islamic principles.
For More Quotes, Please Click Here

گناہ کرتے ہوئے تمہیں اپنے دائیں بائیں کے فرشتوں سے شرم نہ آئے تو تم نے جو گناہ کیا ہے یہ اس سے بھی زیادہ بڑا گناہ ہے۔

تمہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ تعالی تمہارے ساتھ کیا کریں گے اور پھر بھی تم ہنستے ہو تمہارا یہ ہنسنا گناہ سے بھی بڑا ہے۔

اور جب تمہیں گناہ کرنے میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے اور تم اس گناہ پر خوش ہوتے ہو تو تمہاری یہ خوشی اس گناہ سے بھی بڑی ہے۔

اور جب تم گناہ نہ کر سکو اور اس پر تم غمگین ہو جاؤ تو تمہارا یہ غمگین ہونا اس گناہ کے کر لینے سے زیادہ بڑا ہے۔

گناہ کرتے ہوئے ہوا کے چلنے سے تمہارے دروازے کا پردہ ہل جائے اس سے تم ڈرتے ہو اور اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے اس سے تمہارا دل پریشان نہیں ہوتا تو یہ کیفیت اس گناہ کے کر لینے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔

اللہ تعالی جب کسی بندے کے بارے میں جان لیتے ہیں کہ وہ سچی نیت اور اللہ سے اجر کے حصول کے لئے عمل کر رہا ہے تو اس عمل کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو اللہ تعالی دور فرما دیتے ہیں ۔

جب کوئی عالم “میں نہیں جانتا ” کہنا چھوڑ دیتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ اپنی ہلاکت کی جگہ پر پہنچ جاتا ہے۔

رات کے کچھ حصے میں علم کا آپس میں مذاکرہ کرنا مجھے رات بھر عبادت کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔

انسان کو قیامت کے دن جتنا غصہ اپنی زبان پر آئے گا اتنا اور کسی چیز پر نہیں آئے گا۔

یہ بھی تواضع میں شامل ہے کہ تو اپنے بھائی کا جھوٹا کھائے اور پئے ۔