Fazail Hazrat Umar: 21 Urdu Hadith Quotes Collection

Fazail Hazrat Umar: Timeless Wisdom in Urdu Hadith Quotes

With a carefully chosen collection of Urdu Hadith quotes, “Fazail Hazrat Umar: 21 Urdu Hadith Quotes Collection” provides a thorough examination of the eternal wisdom of Hazrat Umar رضی اللہ عنہ. Hazrat Umar رضی اللہ عنہ’s extraordinary attributes, including his unmatched wisdom, bravery, and commitment to justice, are exhibited in this collection. The quotations emphasize his significant contribution to Islamic history and demonstrate his abiding dedication to preserving the principles of Islam. Learn the timeless lessons from the life of Hazrat Umar رضی اللہ عنہ, and delve into the deep wisdom that inspires believers to this day..You can also read Hazrat Umar رضی ‌اللہ ‌عنہ Quotes in Urdu to gain more insights into his life and teachings.

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے ۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کر رہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا ۔ پھر مجھے ان کی غیرت و حمیت یاد آئی اور میں وہیں سے لوٹ آیا ۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رو دیئے اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا میں آپ پر بھی غیرت کروں گا ؟ صحیح بخاری:3680

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا اور میں نے وہاں سونے سے بنا ہوا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ محل کس کا ہے، انہو ں نے کہا یہ ایک قریشی نوجوان کا ہے، میں نے سمجھا کہ شاید اس سے مراد میں ہوں، انہو ں نے بتلایا کہ یہ عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ہے۔

مسند احمد:12191

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے خواب میں دودھ پیا ، اتنا کہ میں دودھ کی تازگی دیکھنے لگا جو میرے ناخن یا ناخنوں پر بہ رہی ہے ، پھر میں نے پیالہ عمر رضی اللہ عنہ کو دے دیا ۔ صحابہ نے پوچھا : یا رسول اللہ ! اس خواب کی تعبیر کیا ہے آپ نے فرمایا کہ اس کی تعبیر علم ہے ۔
صحیح بخاری:3681

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یقینا جنتی ہیں، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیداری کی حالت میں یا خواب کی حالت میں میں جو کچھ دیکھا، وہ برحق ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں جنت میں تھا، میں نے ایک محل دیکھا اور پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے، بتلایا گیا کہ یہ عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ہے۔
مسند احمد:12196

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے اپنے والد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بعض حالات پوچھے ، جو میں نے انہیں بتا دیئے تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ کے بعد میں نے کسی شخص کو دین میں اتنی زیادہ کوشش کرنے والا اور اتنا زیادہ سخی نہیں دیکھا اور یہ خصائل حضرت عمر بن خطاب (رضی ‌اللہ ‌عنہ) پر ختم ہو گئے ۔
صحیح بخاری:3587

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم سے پہلی امتوں میں محدث ہوا کرتے تھے ، اور اگر میری امت میں کوئی ایسا شخص ہے تو وہ عمر (رضی ‌اللہ ‌عنہ) ہیں ۔
صحیح بخاری:3689

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ لوگ میرے سامنے پیش کئے گئے جو قمیص پہنے ہوئے تھے ۔ ان میں سے بعض کی قمیص صرف سینے تک تھی اور بعض کی اس سے بھی چھوٹی اور میرے سامنے عمر (رضی ‌اللہ ‌عنہ) پیش کئے گئے تو وہ اتنی بڑی قمیص پہنے ہوئے تھے کہ چلتے ہوئے گھسٹتی تھی ۔ صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے اس کی تعبیر کیا لی ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کہ دین مراد ہے ۔
صحیح بخاری:3691

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے ۔ آپ اس وقت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تھے ۔
صحیح بخاری:3694

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

سیدنا زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد نبوی میں کھڑا ہوا تھا ، کسی نے میری طرف کنکری پھینکی ۔ میں نے جو نظر اٹھائی تو دیکھا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سامنے ہیں ۔ آپ رضی ‌اللہ ‌عنہ نے فرمایا کہ یہ سامنے جو دو شخص ہیں انہیں میرے پاس بلا کر لاؤ ۔ میں بلا لایا ۔ آپ  رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پوچھا کہ تمہارا تعلق کس قبیلہ سے ہے یا یہ فرمایا کہ تم کہاں رہتے ہو ؟ انہوں نے بتایا کہ ہم طائف کے رہنے والے ہیں ۔ آپ رضی ‌اللہ ‌عنہ نے فرمایا کہ اگر تم مدینہ کے ہوتے تو میں تمہیں سزا دئیے بغیر نہ چھوڑتا ۔ رسول کریم ﷺ کی مسجد میں آواز اونچی کرتے ہو ؟
صحیح بخاری:470

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت اسلم بیان فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ دعا کی:اے اللہ ! مجھے اپنے راستے میں شہادت عطا کر اور میری موت اپنے رسول ﷺ کے شہر میں مقدر کر دے ۔
صحیح بخاری:1890

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ، کہا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا :’’ میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی ، مقام ابراہیم ( کو نماز کی جگہ بنانے ) میں ، حجاب میں اور بدر کے قیدیوں میں ، ( کہ ان کو قتل کر دیا جائے ۔ )
صحیح مسلم:6206

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان و دل پر حق کو جاری فرما دیا ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں: کبھی کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں لوگوں نے اپنی رائیں پیش کیں ہوں اور عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے ( راوی خارجہ کو شک ہو گیا ہے ) بھی رائے دی ہو، مگر قرآن اس واقعہ سے متعلق عمر رضی الله عنہ کی اپنی رائے کے موافق نہ اترا ہو
سنن الترمذی:3682

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یا اللہ! ابو جہل اور عمر بن خطاب میں سے جو آدمی تجھے زیادہ محبوب ہے، اس کے ذریعے اسلام کو عزت عطا فرما۔ اللہ تعالیٰ کو ان میں زیادہ محبوب سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔
مسند احمد:12187

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

ابو نوفل سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: جب صالحین کا تذکرہ کیا جائے تو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی یاد کیے جانے کے اہل ہیں۔مسند احمد:12188

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب (رضی ‌اللہ ‌عنہ) ہوتے
سنن الترمذی:3686

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت عمر(رضی ‌اللہ ‌عنہ) نے ابوبکر رضی الله عنہما سے کہا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر انسان! اس پر ابوبکر رضی الله عنہ نے کہا: سنو! اگر تم ایسا کہہ رہے ہو تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: عمر(رضی ‌اللہ ‌عنہ)  سے بہتر کسی آدمی پر سورج طلوع نہیں ہوا۔
سنن الترمذی :3684

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں کسی کو نہیں سمجھتا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہو اور وہ ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کی تنقیص کرے
سنن الترمذی:3685

Fazail Hazrat UMar: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

سعید بن زید رضی الله عنہ نے ان سے کئی اشخاص کی موجودگی میں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس آدمی جنتی ہیں، ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں عثمان، علی، زبیر، طلحہ، عبدالرحمٰن، ابوعبیدہ اور سعد بن ابی وقاص ( جنتی ہیں )
وہ کہتے ہیں: تو انہوں نے ان نو ( ۹ ) کو گن کر بتایا اور دسویں آدمی کے بارے میں خاموش رہے، تو لوگوں نے کہا: اے ابوالاعور ہم اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ دسواں کون ہے؟ تو انہوں نے کہا: تم لوگوں نے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا ہے ( اس لیے میں بتا رہا ہوں ) ابوالاعور جنتی ہیں۔
سنن الترمذی: 3748

Fazail Hazrat Abu Bakr: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

نبی کریم ﷺ احد پہاڑ پر چڑھے تو آپ کے ساتھ ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی تھے ، پہاڑ لرزنے لگا تو آنحضرت ﷺ نے اپنے پاؤں سے اسے مارا اور فرمایا ” احد ! ٹھہرا رہ کہ تجھ پر ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید ہی تو ہیں ۔
صحیح بخاری:3686

Fazail Hazrat Abu Bakr: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت عبداللہ بن سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ فرما رہے تھے : اللہ کے رسول ﷺ کے بعد سب سے افضل انسان ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے افضل انسان عمر رضی اللہ عنہ ہیں ۔
سنن ابن ماجہ: 106

Fazail Hazrat Abu Bakr: Urdu Hadith Quotes Collection
Fazail Hazrat Umar: Urdu Hadith Quotes Collection

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے وفات پائی اور آپ ﷺ تریسٹھ ( 63 ) سال کے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ( فوت ہوئے ) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ( کی شہادت ہوئی ) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے ۔
صحیح مسلم:6091

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top