100 Motivational Urdu Quotes: Inspire Your Day with Wisdom
Explore a selection of motivational and empowering Urdu quotes. To improve your everyday life, surround yourself with inspirational quotes and timeless knowledge.
For More Quotes, Please Click Here

پہلے کے مسلمان اسلام کے مطابق زندگی گزارتے تھے اور آج کے مسلمان اپنی مرضی کے مطابق اسلام کو چلاتے ہیں

کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیوں کہ تمہاری جو حیثیت ہے یہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ الله کا تم پر کرم ہے

جھوٹ اس لیے بھی بک جاتا ہے کیوں کہ سچ کو خریدنے کی اوقات ہر کسی کی نہیں ہوتی

کوئی بڑا کام صرف وہ شخص کرتا ہے جو اپنے آپ کو چھوٹا کام کرنے پر راضی کرلے

رشتے ضرورت کے ہوں تو کبھی ساتھ نہیں دیتے اور جذبات کے ہوں تو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے

رشتوں کی رسی تب کمزور ہوتی ہے جب انسان غلط فہمی میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب بھی خود ہی بنا لیتا ہے

سیکھنے کے بے شمار ذرائع ہیں مگر پھر بھی کہا جاتا ہے کہ زمانہ بڑا استاد ہے

اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاؤ

دوسروں کی زندگی میں آگ لگانے سے بہتر ہے اپنی زندگی پر توجہ دیں

اس نے کہا وہ صبح سے توبہ کرے گا وہ سویا تو پھر اسکی صبح ہی نہ ہوئی

جس کو جتنا قریب سے جانو گے اس سے اتنا ہی دور ہوتے چلے جاؤگے

لمبی دوستی کے لیے دو باتوں پر عمل کرنا ایک اپنے دوست سے غصے میں بات مت کرنا اور اپنے دوست کی غصے میں کہی ہوئی بات کبھی دل پر نہ لینا

زندگی برف کی مانند ہے اس کو اچھے کاموں میں گزار دو ورنہ یہ پگھل تو رہی ہے ختم بھی ہوجائے گی

زندگی ایک بار ملتی ہے سراسر غلط تصور ہے زندگی تو ہر روز ملتی ہے دراصل موت صرف ایک بار ملتی ہے

پیدائشی طور پر انسان نہ تو فرشتہ ہے اور نہ ہی شیطان لیکن اپنے اعمال کی بدولت فرشتے سے بہتر بھی ہو سکتا ہے اور شیطان سے بدتر بھی

ہم اتنا زور اپنے آپ کو درست کرنے میں نہیں لگا تے جتنا زور دوسروں کو اپنے سے زیادہ غلط ثابت کرنے میں لگا تے ہیں

چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا اور بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے

زندگی صدیوں سالوں مہینوں یا دنوں میں نہیں بدلتی زندگی اسی لمحے بدل جاتی ہے جس میں آپ زندگی بدلنے کا فیصلہ کرتے ہیں

زندگی کے جس مقام پر ہو اسے تسلیم کرلو اور یہ بھی تسلیم کرلو کہ یہاں تم ہمیشہ نہیں رہوگے

انسان کو بس ایک بار ہی آزمانا چاہیے پھر جو اسکا رنگ ہوتا ہے بس وہی اسکا رنگ ہوتا ہے اسکے بعد وہ آپ کو نہیں آپ خود کو دھوکہ دیتے ہو

ہر عمل سوچ سمجھ کر کرو کیوں کہ ہر عمل کے اندر اسکا انجام یوں چھپا ہوتا ہے جیسے ہر بیج کے اندر درخت

فاتحہ لوگوں کے مرنے پہ نہیں احساس کے مرنے پہ پڑھنی چاہیے کیونکہ لوگ مر جائیں تو صبر آ جاتا ہے مگر احساس مر جاۓ تو معاشرہ مر جاتا ہے

گزری ہوئی زندگی کو یاد نہ کر تقدیر میں جو نہیں لکھا اسکی فریاد نہ کر، جو ہوگا وہ ہوکر ہی رہے گا تو کل کی فکر میں اپنا آج برباد نہ کر

رشتے موتیوں جیسے ہوتے ہیں اگر گر بھی جائیں تو ذرا سا جھک کر اٹھا لینے چاہیے

بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے جواب میں ہم ٹھیک ہے کے علاوہ کچھ نہیں کہ سکتے جبکہ وہ کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہوتیں

چار چیزوں کو چار چیزوں سے دھویا کرو: زبان کو ذکر سے، آنکھوں کو آنسوں سے، گناہوں کو استغفار سے اور دل کو خوف خدا سے

جب بھی کسی غریب کو کچھ دیں تو یہ نہ سوچیں کے آپ اسکی دنیا سنوار رہے ہیں بلکہ یہ سوچیں کے وہ غریب آپ کی آخرت سنوار رہا ہے

کسی انسان کی نرمی اسکی کمزوری کو ظاہر نہیں کرتی کیوں کے پانی سے نرم کوئی چیز نہیں لیکن پانی کی طاقت چٹانو کو ریزہ ریزہ کر دیتی ہے

کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دنیا بدل دیتے ہیں اور کمزور لوگ دنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں

بیشک گزرتے زندگی کے لمحے جو سبق سکھاتے ہیں وہ سبق کوئی اسکول نہیں سکھا سکتا

ہر مسئلے کے لیے کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے اور اسی حل کی موجودگی کے احساس کا نام امید ہے

لوگوں کو اس بات سے غرض نہیں کہ آپ خوش ہیں یا نہیں انہیں فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ آپ انہیں خوش رکھتے ہیں یا نہیں

اچھا سوچیں اور اچھا بولیں کیوں کہ بد گمانی اور بد زبانی دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں

وقت میں دوسروں کے کام آیا کرو کیوں کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے کسی کا صبر دیکھنے کے لیے اور کسی کا ظرف

ہر کام ممکن ہے اگر آپ اسے دل سے کریں

کامیابی کا راستہ وقت کے ساتھ ترقی کرتا ہے، تو صبر رکھیں اور مستقبل کو دیکھیں

کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے اگر آپ اسے کرنے کی ہمت رکھتے ہیں

کوئی بھی آپ کو آپ کی مرضی کے بغیر نقصان نہیں پہنچا سکتا

ہمت کامیابی کے ساتھ ہر مشکل کو شکست دیتی ہے

ہر کامیابی کے پیچھے ایک ناکامی چھپی ہوتی ہے

ناکامیاں آپ کو مضبوط بناتی ہیں

آپ جو سوچتے ہیں وہی بن جاتے ہیں

کوئی بھی آپ کو روک نہیں سکتا جب تک آپ خود کو نہیں روکتے

آپ کا رویہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

آپ کا ایمان آپ کی کامیابی کا راز ہے

آپ کا صبر آپ کی کامیابی کی راہ ہموار کرے گا

آپ کا شکرگزار ہونا آپ کی کامیابی کو مزید بڑھا دے گا

ہمارے تمام خواب پورے ہو سکتے ہیں اگر ہم ان کا پیچھا کرنے کی ہمت رکھتے ہوں

اپنے ذہن میں موجود خوف سے نہ گھبرائیں ، اپنے دل میں موجود خوابوں کو اپنی رہنمائی کرنے دیں

ایک فاتح، خواب دیکھنے والا ہوتا ہےجو کبھی ہار نہیں مانتا

صبح کے وقت صرف ایک چھوٹی سی مثبت سوچ آپ کے پورے دن کو بدل سکتی ہے

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے پاؤں صحیح جگہ پر رکھے ہیں، پھر مضبوطی سے کھڑے رہیں

بہترین انتقام عظیم کامیابی حاصل کرنا ہے

جو اپنے آپ کو فتح کر لیتا ہے ،وہ سب سے طاقتور جنگجو ہے

مصروفیت کے بجائے نتیجہ خیز بننے پر توجہ دیں
آج آپ کے پاس اپنے آنے والے کل کو بنانے کا موقع ہے

اپنے زخموں کوحکمت میں بدل دو

ہر دن کو اپنا شاہکار دن بنائیں

اپنا چہرہ ہمیشہ دھوپ کی طرف رکھیں ، اور سائے آپ کے پیچھے گریں گے

ہر مشکل کے بیچ میں موقع ہوتا ہے

اپنے چیلنجوں کو محدود نہ کرو ، اپنی حدود کو چیلنج کرو

اگر تم بڑا کام نہیں کر سکتے تو چھوٹے کاموں کوعمدہ طریقے سے کرو

تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں

اگر آپ اطمینان کے ساتھ سونے جا رہے ہیں.تو آپ کو ہر صبح عزم کے ساتھ اٹھنا ہو گا

کامیاب انسان بننے کی کوشش نہ کریں ، بلکہ قابل قدر انسان بنیں

اپنی نگاہیں ستاروں پر رکھیں اور پاؤں زمین پر

اہداف کا تعین کرنا، پوشیدہ کامیابی کو دیکھنے کا پہلا قدم ہے

مشکل دن وہی ہیں ، جو آپ کو مضبوط بناتے ہیں

خوشی کوئی تیار شدہ چیز نہیں ہے ، یہ آپ کے اپنے اعمال سے آتی ہے

ہر وہ چیز جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں حقیقی ہے

علم حاصل کرنا ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے

خاموشی انا نہیں ہوتی کچھ خاموشیاں صبر کا حصہ ہوتی ہیں

زندگی کی محفل میں جب صبر آتا ہے تو بے شمار گناہ اٹھ کر چلے جاتے ہیں

اگر انسان صابر ہو تو اس سے کی گئی ہر زیادتی کا جواب عرش سے آتا ہے

درخت جتنا اونچا ہو گا اس کاسایہ اتنا ہی چھوٹا ہوگا اس لئے اونچا بننے کی بجائے بڑا بننے کی کوشش کرو

ماضی بدل نہیں سکتا مگر حال اور مستقبل آج بھی ہماری مٹھی میں ہے

ہر طوفان آپ کی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے نہیں آتا کچھ طوفان آپ کے راستے صاف کرنے کے لیے آتے ہیں

منزلیں چاہیں کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہوں راستہ ہمیشہ پیروں کے نیچے ہوتاہے

پریشانی حالت سے نہیں ، خیالات سے پیدا ہوتی ہیں

زندگی کو سمجھنا ہے تو پیچھے دیکھو اور زندگی کو جینا ہے تو آگے دیکھو

اپنے کل کو بہتر کرنے کےلئےاپنا آج سنوارو

بہترین دنوں کے لیے برے دنوں سے لڑنا پڑتا ہے

ہار اور جیت تو اپنے اندر ہوتی ہے مان لو تو ہار ہے، ٹھان لو تو جیت ہے

آپ کی منزل وہاں تک ہے جہاں تک آپ ہمت نہیں ہارتے

تمہاری کامیابی تمہاری خود اعتمادی میں پوشیدہ ہے

منزلیں ہمیشہ ان ہی کو ملتی ہیں جو منزلوں کو تلاش کرتے ہیں

زندگی میں ہر موقعہ سے فائدہ اٹھاؤ لیکن کسی کے بھروسے اور جذبات سے نہیں

مکڑی کا جال اگر یکجا ہوجائے تو ایک شیر کو بھی جکڑ سکتا ہے

ساری دنیا کے رہنماؤں کی رہنمائی کچھ نہیں کرسکتی ، اگر آپ خود کچھ نہ کرنا چاہیں

غصہ کوئی بری چیز نہیں ہے اگر اس کی سمت سیدھے راستے کی طرف کردی جائے

اپنی غلطی تسلیم کرنا دراصل خود کو انسان ماننا ہے کیوں کے وہ صرف شیطان ہے جس نے آج تک اپنی غلطی تسلیم نہیں کی

جب ٹانگیں کھینچنے والے اچانک ٹانگیں دبانے لگ جائیں تو سمجھ جاؤ کہ دال میں کچھ کالا ہے

نیک لوگوں کی صحبت سے ہمیشہ بھلائی ملتی ہے کیونکہ ہوا جب پھولوں سے گزرتی ہے تو وہ بھی خوشبو دار ہوجاتی ہے

تم دوسروں کے راستے کی رکاوٹیں دور کرتے جاؤتمہاری اپنی منزل کا راستہ آسان ہوتا چلا جائے گا

وقت گہرے سمندر میں گرا ہوا موتی ہے جس کا دوبارہ ملنا ناممکن ہے

ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں ، پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے

ہجوم کے ساتھ غلط راہ پر چلنے سے بہتر ہے کے آپ تنہا راہ ہدایت پر چل پڑیں

تمہارے نفس کی بہتری کے لیے اتنا کافی ہے کے تم ان چیزوں سے دور ہوجاؤ جو تمہیں دوسروں میں پسندنہیں

شخصیت میں عاجزی نہ ہوتو معلومات میں اضافہ علم کو نہیں بلکہ تکبر کو جنم دیتا ہے

کسی کے ماضی پر اس کی تذلیل کرنے سے پہلے سوچ لوکے کہیں اس کا ماضی تمہارا مستقبل نہ بن جاۓ