70 Love Quotes in Urdu to Melt Your Heart
Discover the beauty of romance with our collection of 70 Love Quotes in Urdu. These heartfelt quotes capture the essence of love, offering you daily inspiration and emotional connection. Each quote, deeply rooted in the rich tradition of Urdu literature, provides timeless wisdom and poetic expressions of affection. Perfect for anyone seeking to express their feelings or find solace in words, these love quotes will touch your heart and soul. Dive into our carefully curated selection and let these words of love inspire and uplift your spirits every day.
For More Quotes, Please Click Here

محبت ایک ایسی شے ہے جو سیکھنے اور بتانے کی نہیں
(حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ)

محبوب کی طرف سے دل میں جو تشویش پیدا ہوتی ہے اسے محبت کہتے ہیں۔

اپنی کثیر چیز کو تقلیل سمجھنا اور محبوب کی قلیل چیز کو کثیر سمجھنا محبت ہے۔

محبوب کی موجودگی اور عدم موجودگی میں محبوب کی موافقت کرنا محبت ہے۔

مشتاق دل کے ساتھ دائمی میلان کا نام محبت ہے۔

اس بات سے ڈرتے رہنا کہ کہیں احترام میں کمی نہ ہو محبت کہلاتا ہے۔

عاشق کا مع اپنی تمام صفات کے مٹ جانا اور محبوب کو اس کی ذات کے ساتھ ثابت کرنا محبت ہے۔

حقیقی محب یہ ہے کہ تو اپنے تمام اوصاف کو بالائے طاق رکھ کر اپنے محبوب کے ساتھ قائم رہے۔

حقیقی محبت یہ ہے کہ تو اپنے آپ کو کلیتہ ” محبوب کے حوالے کر دے یہاں تک کہ تیرے پاس اپنی ذات میں سے کچھ بھی نہ رہے
(ابو عبداللہ قرشی رحمۃ اللہ علیہ)

محبت یہ ہے کہ خواہ کچھ بھی ہو تو محبت کو ترک نہ کرے۔
( نصر آبادی رحمۃ اللہ علیہ )

محبت یہ ہے کہ محبوب کی محبت کے سوا ہر قسم کی محبت دل سے دور ہو جائے
(محمد بن فضل رحمۃ اللہ علیہ)

میں نے محبت کرنے والوں کے لئے عشق کی شنی لگا دی۔ مجھ سے پہلے کسی کو عشق کا پتہ نہ تھا اس ٹہنی کو پتے لگے اور عشق کا پھل پکا مگر مجھے میٹھے پھل میں سے کڑوا پن ہی ملا۔ اب تمام عشاق جب اپنے عشق کا ذکر کرتے ہیں تو اس کی اصل اسی شمنی سے ہوتی ہے۔
(ابن عطاء)

محبت مکمل لذت ہے جبکہ حقیقت کے مقامات دہشت ناک ہیں۔

محبت دل میں ایک آگ ہوتی ہے جو محبوب کی مراد کے سوا سب کچھ جلا دیتی ہے۔

جب کسی قوم میں محبت پاک و صاف ہوتی ہے اور پھر یہ محبت دائم رہے تو ایک دوسرے کی تعریف کرنا نا مناسب معلوم ہوتا ہے۔

محبت میں حد سے تجاوز کرنا عشق کہلاتا ہے۔

محبت وہ ٹہنیاں ہیں جنہیں دلوں میں لگایا جاتا ہے اور ان پر ان کی عقلوں کے مطابق پھل آتا ہے۔

ایک قسم کی محبت ہوتی ہے کہ اس سے خون بہنے سے محفوظ ہو جاتے ہیں اور ایک قسم کی محبت سے خون کا بہانا واجب ہو جاتا ہے۔

جب سچی اور صحیح محبت پیدا ہو جائے تو پھر آداب کے شرائط ساقط ہو جاتے ہیں۔

محبت اوروں سے تو غیرت کی وجہ سے اندھا کر دیتی ہے اور محبوب سے اس کی ہیت کی وجہ سے
(ابو علی وقاق رحمۃ اللہ علیہ)

جب محبوب میرے سامنے ظاہر ہوتا ہے تو میں اسے بہت عظیم خیال کرتا ہوں اور جب ٹوٹتا ہوں تو پہلی سی حالت ہوتی ہے
یعنی ہیت کی وجہ سے مبہوت ہو جاتا ہوں اور محبوب کی ملاقات اور عدم ملاقات برابر ہوتی ہے
(ابو علی وقاق رحمۃ اللہ علیہ)

محبت میں پردے پھٹتے اور راز کھلتے ہیں۔
(نوری رحمۃ اللہ علیہ)

مجھے اس شخص پر تعجب آتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے محبوب کو یاد کیا۔میں تو اسے کبھی بھولتا ہی نہیں ہوں کہ یاد کرنے کی ضرورت پڑے۔

اے محبوب! جب تمہارا ذکر کرتا ہوں تو مر جاتا ہوں اور پھر زندہ ہو جاتا ہوں۔ اگر میرا حسن ظن نہ ہوتا تو زندہ بھی نہ ہوتا۔

محبوب کی ملاقات کے لئے دلوں کا جوش مارنا شوق کہلاتا ہے۔ چنانچہ جس قدر محبت ہو گی اس قدر شوق بھی ہوگا۔
(عبد الکریم بن ہوازن قشیری رحمۃ اللہ علیہ)

شوق اور اشتیاق میں فرق یہ ہے کہ شوق تو محبوب کی ملاقات اور دیدار سے مدہم پڑ جاتا ہے مگر اشتیاق ملاقات سے زائل نہیں ہوتا۔
(ابو علی وقاق رحمۃ اللہ علیہ )

مقام شوق تو تمام مخلوق کو حاصل ہے مگر انہیں مقام اشتیاق حاصل نہیں۔ جو اشتیاق کی حالت میں داخل ہو گیا پھر وہ اس میں سرگرداں رہتا ہے یہاں تک کہ اس کا نہ کوئی نشان ملتا ہے اور نہ فراز
(شیخ ابو عبد الرحمن اسلمی)

شوق کی نشانی یہ ہے کہ انسان راحت کے ہوتے ہوئے موت سے محبت یہ رکھے۔
(ابو عثمان رحمۃ اللہ علیہ)

شوق ایک شعلہ ہے جو انٹریوں میں برائی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور جب ملاقات ہو جاتی ہے تو بجھ جاتا ہے اور جب محبوب کا مشاہدہ باطن پر غالب آجاتا ہے پھر باطن میں شوق داخل نہیں ہوتا۔

وجد کے ساتھ دل کی خوشی اور محبوب کی ملاقات کے قرب کی محبت کا نام شوق ہے۔
(ابن خفیف)

محبت کا ایک عمدہ پہلو یہ ہے کہ یہ فکر کرنے کی عادت ڈالتی ہے۔
(فیثا غورث)

محبت انسان کو شاعر بناتی ہے۔ خواہ پہلے اس نے شاعری کا نام بھی نہ سنا ہو۔

جس نے بھی محبت کی ، اس نے پہلی نظر میں نہیں کی۔
(کرسٹوفر مارلو)

ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان سے دوبارہ ملنے کی امید کتنی مسرت بخش ہوتی ہے

آج کی دنیا میں کچی محبت کرنے والوں کا ملنا ایک معجزہ ہے۔

میں فیشن کی چمک دمک اور چوری چھپے کے پیار کے میٹھے زہر کو برداشت نہیں کر سکتا۔
(جان کیٹس)

دنیا میں کوئی مسرت نہیں جو تجربے میں آکر حماقت ثابت نہ ہوتی ہو لیکن محبت ان تمام حماقتوں میں سب سے زیادہ شیریں حماقت ہے۔

محبت اور تخیل کی زندگی شاندار ہے لیکن اپنی آرزوؤں اور خواہشوں کی تکمیل کر لینا کتنا مشکل ہے۔
(بالزاک)

مجھے اپنی محبت کا ادراک ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں ایک ایسی شے میں غرق ہوں جو عظیم ہے۔

محبت اپنے آپ کو پیش کر دیتی ہے، اسے خریدا نہیں جا سکتا
(لانگ فیلو)

مجھے یقین ہے کہ وہ خدا جس نے مجھے یہ محبت عطا کی ہے میری مدد کرے گا اور میں اسی طرح اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قائم رکھ سکوں گا۔
(رابرٹ)

محبت کا ایک گھنٹہ بے محبت کی سو برس زندگی سے بہتر ہے۔
(شیلے)

سچ ہمیشہ سچ رہتا ہے اور محبت ہمیشہ محبت رہتی ہے۔

محبت کے بغیر زندگی ایک بوجھ ہے اور وقت ساکن ہے۔ پھر بیچاری موت ہم سے کیا لے سکتی ہے ؟ ہاں! جب ہم محبت کرتے ہیں تو ہم زندہ ہوتے ہیں۔

محبت کے مقدس نام پر کھال کھینچی مذبوحہ بھیٹروں کی طرح اپنی محبوباؤں کے لبادے اتار کر انہیں ننگا نہ کرو۔ مجھے قسم ہے رب ذوالجلال کی اس طرح تم اپنے ساتھ انہیں بھی ہلاکت میں ڈال دو گے۔ کیونکہ محبت عبادت ہے اور عبادت کے لئے ستر پوشی ازل سے ہی لازمی قرار دی جا چکی ہے۔
(نیرو)

اگر تو کسی دوشیزہ کو پسند کر لے تو اسے داشتہ کی شکل میں نہ رکھ بلکہ شریک حیات بنالے۔ ورنہ مجھے قسم ہے رب ذوالجلال کی اگر تو نے کسی کی بیٹی کو مکروہ زندگی عطا کی تو ایک دن تیرے نسب سے پیدا شدہ عورت بھی بے آبرو کسبی کہلائے گی۔
(نیرو)

نفرت، نفرت سے نہیں ملتی بلکہ محبت اسے ختم کرتی ہے۔
( گو تم بدھ)

تانبے کے سکے محبت کے سونے کا بدل نہیں بن سکتے۔
(حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ)

محبت بھوت ہے، آگ ہے، جہنم ہے، جہاں خوشی ، درد اور غمناک پشیمانی کا بسیرا ہے۔
(برن فیلڈ)

اگر دنیا میں ایک بھی محبت کرنے والا باقی نہ رہے تو آفتاب اپنی حرارت کھو بیٹھے

جوانی کی پہلی منزل میں محبت کا لمس کتنا پائیدار ہوتا ہے۔
(قاضی نذر الاسلام)

محبت کرنے والا دل علم کا منبع ہوتا ہے۔
(کارلائل)

دو انسانوں کی محبت ایک جنت تعمیر کرتی ہے۔
( براؤننگ)

چاند دوبارہ طلوع ہو جاتا ہے ، حتی کہ بہاریں، پرندوں کی چہچہاہٹ اور درختوں کے پتے بھی دوبارہ آجاتے ہیں۔ لیکن ایک بار کھوئی ہوئی محبت ہمیشہ کے لئے چھن جاتی ہے اور جھیلنے کے لئے صرف غم رہ جاتے ہیں۔

محبت ہماری آنکھیں بند کر دیتی ہے اور ہر بات درست نظر آتی ہے۔

جو محبت کرتا ہے وہ نا ممکنات کو تسلیم کرتا ہے۔
( براؤننگ)

شخصی محبت اور تصوراتی محبت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
(کارلائل)

محبت ایک ایسی قوت ہے جو تخریب کی تباہ کاری کو تعمیر میں بدل سکتی ہے۔

جب محبت کامل ہو جاتی ہے تو ادب کی شرط گر جاتی ہے۔
(حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ )

پوری محبت کی علامت یہ ہے کہ محبوب کے سوا دل میں اور کسی کا خیال نہ رہے اور یہ جبھی ہو سکتا ہے کہ دوستی میں لذت حاصل ہو۔ اور یہ لذت حاصل نہیں ہو سکتی جب تک کہ انسان نے پہلے تنہائی اور محبت سے بے پروائی کا مزہ نہ چکھا ہو۔
(حضرت عثمان الخیری رحمۃ اللہ علیہ)

جہاں محبت پتلی ہو وہاں عیب موٹے نظر آتے ہیں۔

دشمنوں کو بھی پیار کرو کیونکہ اگر صرف چاہنے والوں کو چاہا تو یہ تجارت ہوئی۔

محبت کا اصلی مقام وہ ہے جہاں پہنچ کر نفس اپنے کو فنا کر دیتا ہے اور پھر دست محبوب میں ایک آلہ بے روح بن کر رہ جاتا ہے۔ اس کا دل اس کے پہلو میں نہیں ہوتا بلکہ محبوب کی انگلیوں میں ہوتا ہے۔ وہ اسے جس طرف چاہتا ہے پھیردیتا ہے۔

جو بار بار محبت کرتا ہے وہ محبت کرنا نہیں جانتا۔
(تلی داس)

صرف محبت کرنے والے ہی محبوب بنتے ہیں اور قدر کرنے والوں کی ہی قدر و منزلت ہوتی ہے۔

عشق کمال انسانیت، حاصل مذہب ایک بلند ترین تجربہ اور انسانی تلاش کاانجام ہے۔
(مولانا شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ )

سچا عشق ، وصال میں بھی ہجر کا لطیف درد محسوس کرتا ہے۔

محبت ایسی پیاری چیز ہے جو انسان کو مشکل ترین کاموں کے لئے مجبور کرتی ہے۔ اگر یہ نہ ہوتی تو دنیا میں بالعموم قربانی کی راہ مسدود ہو جاتی۔

محبت زندگی کے ساز کو اٹھاتی اور اس کے تمام تاروں پر نغمہ بکھیر دیتی ہے۔
(ٹینی سن)

محبت کا نفرت میں تبدیل ہو جانے کا مطلب ہے کہ کبھی محبت کی ہی نہ گئی