Watan Quotes in Urdu Capturing the Spirit of Freedom
Celebrate Independence Day with “Watan Quotes in Urdu Capturing the Spirit of Freedom,” perfect for 14 August and honoring Pakistan. These quotes reflect the pride, love, and sacrifices made for our nation, resonating with the essence of patriotism. Whether it’s about the courage to defend our beloved Pakistan or the deep connection to its soil, these words capture the heart of every Pakistani. Ideal for those looking to express their love for the motherland and celebrate the spirit of freedom on Independence Day through the beauty of Urdu literature.
For More Quotes, Please Click Here

سجدے میں ہم نے گر کر مانگی ہے یہ دعا
میرے وطن کو سلامت رکھنا میرے اللہ آمین

اپنے وطن کے لیے میری جان تو کیا زندگی بھی قربان ہے
اللہ میرے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے
آمین

جشن آزادی منانے والوں اتنے ہی پرچم خریدنا جن کی تعظیم کرسکو یہ شھید کے جسم کی زینت ہوتا ہے کوڑے یا کچرے کے ڈھیر کے نہیں

کھڑے تھے ہم بھی قسمت کے دروازے پر
لوگ دولت پر گرے اور ہم نے وطن مانگ لیا

اپنا معیار ہے شاہوں سے بغاوت کرنا
الجھتا ہوں فقط وطن کے غدارں سے

چاند روشن چمکتا ستارہ رہے
سب سے اونچا یہ پرچم ہمارا رہے

جو ماں وطن پر اپنا بیٹا کرتی ہیں قربان
اسے جنت کی ہواؤں کا رحمت بھرا سلام
میرے وطن خدا تیرا نگہبان
میرے وطن خدا سلامت رکھے
تا قیامت رکھے

ہم اپنے وطن سے کتنا عشق کرتے ہیں یہ تمھیں دکھلائیں گے
وقت آنے پر دشمن کو مٹی میں ملائیں گے

وطن کا عشق رگوں میں دوڑ رہا ہے
جبھی تو دشمن اپنے ارادے چھوڑ رہا ہے

وطن سے عشق کرنا کوئی ہم سے سیکھے
ہم نے تو اپنے لہو سے بھی اپنے وطن کے نام لکھے

جو ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرتی ہے
وطن کی فضائیں انہیں سلام کرتی ہیں

ہم اس وطن کے لیے جان کی بازی بھی لگا دیں گے
وطن کے دشمن کو مٹی میں ملا دیں گے

کتنے شہیدوں نے اپنا لہو اس زمین پر بہایا ہے
تب جاکے یہ وطن وجود میں آیا ہے

ہم اپنے وطن کے لیے مشکل سے مشکل کام بھی کر دکھائیں گے
ہم جان کی بازی لگا کر اپنے پرچم کو سب سے اول دکھلائیں گے

اے وطن ہم اہل وطن ہیں
جو زمانے والے نہیں کہتے وقت آئے تو ثابت کرتے ہیں

بروز حشر پوچھیں گے کیا لے کر آئے ہو میاں
ادب سے عرض کروں گا وطن پر مٹ آیا ہوں
انشاء اللہ

وہ لوگ جنہوں نے خون دے کر چمن کو زینت بخشی ہے
دو چار سے دنیا واقف ہے گمنام نجانے کتنے ہیں

مدہوش نہیں بیدار ہیں ہم
ہر آہٹ پر تیار ہیں ہم
سمجهے نہ کوئی غافل ہم کو
وطن کے پہرے دار ہیں ہم

وطن کی آبرو رکھنا ہے ہماے خون میں شامل
یہ کس نے کہہ دیا کی وفادار نہیں ہم

نکل پڑے ہیں سر پر کفن باندھ کر
یا اللّه
وطن کے بیٹوں کی تو حفاظت کرنا

آزادی کی کبھی شام ہو نے نہیں دیں گے
شہیدوں کی قربانی بدنام ہونے نہیں دیں گے

ثبوت کیا دوں تجھے اپنے وطن پرستی کا اے ظالم
پانی نا ہو تو وضو بھی اسی مٹی سے کرتے ہیں

ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کر
اس ملک کو رکھنا میرے بچوں سنبھال کر

غلط بات ہے ہم وفاداری نہیں کرتے
محبت بانٹتے ہیں ہم ادکاری نہیں کرتے
برا وقت جب آتا ہے وطن پر اے وطن والوں
ہم اپنی جان دینے میں غداّری نہیں کرتے

میں خود غرض نہیں میرے آنسو پرکھ کر دیکھو
مجھے فکر چمن ہے غم آشیاں نہیں

ہر کسی کو میسر نہیں شہادت کا رتبہ
یہ عزم ہے اپنی مٹی کے لیے قربان ہونے والوں کا

یا اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرما
اس کی طرف اٹھنے والی ہر بری نظر کو نیست و نابود کردے
آمین ثم آمین

ہے جرم اگر وطن کی مٹی سے محبت
تو یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رہے گا

اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں
زندگی ہوش میں ہے جوش ہے دیوانوں میں

یہ دن ہمیں ان اذیتوں اور ان جدوجہد کی یاد دلاتا ہے
جو ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں آج کی آزادی فراہم کرنے کے لئے کی

ہم تو مٹ جائیں گے اس ارض وطن کے لئے
لیکن تم کو رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

مجھے سینے سے لگا لینا اے ارض وطن
میں اپنی ماں کی بانہوں کو ترستا چھوڑ آیا ہوں

میری ہر نسل تجھ پر قربان
اے میرے پیارے وطن

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو